مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں سائنسدانوں نے کورونا کا ہی ایک اور ویرینٹ " آئی ایچ یو" دریافت کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آئی ایچ یو"IHU " ویرینٹ پہلی بار پچھلے مہینے جنوبی فرانس میں پایا گیا تھا لیکن اب اس نے عالمی ماہرین کی توجہ حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔
فرانس کے شہر مارسیلی میں کم از کم 12 افراد آئی ایچ یو سے متاثر پائے گئے ہیں۔
مارسیلی میں مقیم میڈیٹرینی انفیکشن یونیورسٹی ہاسپٹل انسٹی ٹیوٹ کے محققین کے ذریعہ یہ ویرینٹ دریافت کیا گیا۔
ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس ویرینٹ میں 46 میوٹیشن ہیں، جو اومیکرون سے بھی زیادہ ہے ۔
اس سے یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ آئی ایچ یو موجودہ ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کرسکتا ہے۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ اس کے اثرات کے بارے میں یقین کے ساتھ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
اس سے قبل24 نومبر 2021 کو اومیکرون ویرینٹ جنوبی افریقہ سے سامنے آیا تھا جو اب تک 100 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔
آپ کا تبصرہ